urdu quotes hazrat ali quotes

urdu quotes hazrat ali quotes

 بے شک اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت ہے کہ دنیا تو اپنے دوستوں اور دشمنوں سب کو دیتا ہے مگر دین انہی لوگوں کو عطا فرماتا ہے جو اس کے پیارے بندے ہوں۔ 


بے شک قناعت میں تو نگری اور بلاشبہ حرص میں رنج ہے۔ 


بے شک اللہ تعالیٰ دنیا کا مال و متاع اپنے دوستوں اور دشمنوں سب کو دیتا ہے مگر علم صرف ان کو عطا فرماتا ہے جو اس کے خاص بندے ہیں۔


 بے شک مسکین سوالی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا ہے پس جو شخص اسے کچھ دیتا ہے وہ گویا اللہ تعالیٰ کو دیتا ہے اور جو ایسے شخص سے اپنا مال روک رکھتا ہے وہ گویا اللہ تعالیٰ سے اپنے مال کو روک رکھتا ہے۔


 بے شک دین ایک درخت کی مثل ہے اس کی جڑ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر یقین رکھیں اور اس درخت کا پھل یہ ہے کہ لوگوں کی دوستی یا دشمنی خدا تعالیٰ کے لئے ہو۔


 بے شک بہترین خصائل لوگوں سے دوستی اور دشمنی صرف خدا کیلئے اور ان سے لین بے شک مومن نرم طبع اور سہل خو ہوتے ہیں اور بلاشبہ ایمان والے لوگوں سے نیک سلوک کرتے ہیں اور خوف الہی سے ڈرتے ہیں۔


 دین کے جملہ معاملات اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کرنا چاہئیں۔ مومن کا شکر اس کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے جبکہ منافق کا شکر صرف زبان پر رہتا ہے۔



 طاعات کی بجا آوری میں جلدی کرو اور اعمال سالح کرنے میں سب سے آگے بڑھ جاؤ۔


 کسی کے ساتھ احسان کرنا ہو تو ایسے شخص کے ساتھ کرو جواس کو یاد کرتا اور دہراتا ہے۔ 


دین کی سلامتی لوگوں سے الگ رہنے میں مگر دین و دنیا دونوں کی سلامتی لوگوں کے ساتھ صلح رکھنے میں ہے۔ 


نیت کا سننے والا غیبت کرنے والوں میں شامل ہے اور بُرے کام پر راضی ہونے والا گویا اس کا فاعل ہے۔ 


اپنے ایمان کو صدقہ اور خیرات کرنے سے درست کرو اور اپنے نفس کو تقویٰ اور پر ہیز گاری اختیار کرنے سے ٹھیک کرلو۔ 


اپنے محسن کے ساتھ بدظنی کرنا نہایت بُرا گناہ اور سخت ظلم عظیم ہے۔


 بدکرداری، بد اصلی کی دلیل اور نشانی ہے، بدخلقی نہایت بُرا ساتھی اور بدنیتی ایک پوشیدہ بیماری ہے ۔


 پاؤں کے پھسلنے کا علاج آسان اور زبان کے پھسلنے میں ہلاکت جان ہے۔ 


اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اس کے حقوق ادا نہ کرنے سے اور ان کے شکر میں کوتاہی کرنے سے زائل ہو جاتی ہیں۔ 


کمروں کی صحبت سے بُرائی پیش آتی ہے، جیسا کہ ہوا گندی اور بد بودار چیزوں کے پاس سے گزرنے سے بد بودار ہو جاتی ہے۔


شریفوں کی عادت وفائے عہد اور کمینوں کی عہد سے لوٹ جانا ہے۔ دلوں کی زینت اخلاص ایمان اور اسلام کی زینت معمل احسان ہے۔


 علم کی زکوۃ مستحق اور اہل لوگوں کو سکھانا اور اس پر عمل کرنے میں نفس سے مشقت  اٹھوانا ہے۔ 


بدظنی سے دور رہ کہ بدظنی عبادت کو بگاڑتی اور گناہ کو بڑھاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے