hazrat ali urdu quotesحضرت

hazrat ali urdu quotesحضرت علی اقوال زریں

علم کو خرچ کرنا علم کی زکوۃ ہے۔ تیری کشادہ پیشانی تیری پہلی نیکی اور تیرا وعدہ تیرا پہلا عطیہ ہے۔


 تیری کشادہ پیشانی تیرے نفس کی شرافت اور تیری تواضع تیرے بزرگ خلق کو ظاہر کرتی ہے۔


 صد آفرین اس عالم کو جس نے علم دین حاصل کیا۔


 بُرے کاموں سے اپنے آپ کو باز رکھا اور اللہ تعالیٰ کے ناگہانی عذاب سے خائف رہ کر آخرت کا توشہ تیار کیا۔


 نیکی کا دارو مدار اس کے جلد کرنے پر ہے اور نیک کام کرنے کی نسبت اس کو خالص اللہ تعالیٰ کیلئے کرنا زیادہ دشوار ہے۔ 


سچائی کیلئے کوشش کرنا اور جھوٹ سے پر ہیز رکھنا نہایت اچھی خصلت اور بہترین ادب ہے۔ 


جن سے علم پڑھو اور جن کو پڑھاؤ سب کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آؤ اور علم پڑھ کر جہالت کے کام نہ کرو۔ 


اول عمر میں جو اوقات ضائع کئے ہیں یا نیک اعمال سے ہاتھ دھوئے تو ان کا آخر عمر میں تدارک کرتا کہ انجام بخیر کرو۔ علم کا ثمرہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور ایمان کا ثمرہ آخرت کی راحت ہے۔


 اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی ہونے کا ثمرہ استغنی اور لا پرواہی ولالچ کا ثمرہ شقاوت و بدبختی ہے۔


 الہی کا ثمرہ دلوں کا منور و روشن ہونا اور پر ہیز گاری کا ثمرہ نزاہت ہے۔ 


علم کا شمرہ اخلاص عمل اور اس کے مطابق عمل کرنا ہے۔ 


جنت کی قیمت نیک عمل ہے اور میزان عمل کے پلڑے کو نیک اعمال سے بھاری کرو۔ 


تمام بُرائیاں اس میں ہیں کہ آدمی کا ساتھی خراب اور بُرا ہو۔ بے شک یہ دنیا دھوکا باز اور فریب دینے والی ہے۔


 کبھی عطا کرتی اور کبھی روک لیتیہے اور جو کچھ دیتی ہے وہ بھی ایک نہ ایک دن چھین لیتی ہے اس کی خوشی اور نعمتوں کو دوام نہیں اس کے رنج و مصائب کا اختتام نہیں اور اس کے مصائب و آلام سے کبھی سکون و آرام نہیں 


۔ بے شک تمام مخلوق میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض وہ شخص ہے جس کو اللہ تعالٰی اس کے نفس کے سپرد کر دے، پس وہ سیدھے راستے سے بھٹکا ہوا بغیر کسی ہادی اور رہبر کے چلتا ہے۔ 


بے شک دنیا آخرت سے ہٹانے والی ہے۔ دنیا دار کو جب اس کے حاصل کرنے کا کوئی راستہ ملتا ہے تو اس کی حرص بڑھا دیتی ہے اور وہ اس پر دیوانہ ہو جاتا ہے اور راہ راست سے بھٹک جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے