hazrat ali quotes in urdu 2 lines

hazrat ali quotes in urdu 2 lines


 کامیاب وہ ہے جو زیادہ راست باز اور زیادہ دانا وہ جو زیادہ پرہیز گار ہے۔ 


بہترین قول راست گوئی ہے اور لوگوں میں سب سے زیادہ محتاج وہ ہے جو لالچی ہو۔


 سب سے بڑھ کر گناہ شرک اور سب سے قبیح چیز جھوٹ ہے۔ بخیل کی دوستی سے پر ہیز کر کہ جب تجھے سخت حاجت ہوگی، وہ تیرے کام نہیں آئے گا۔ 


بہترین اخلاص یہ ہے کہ آدمی دوسروں کے مال و دولت سے ناامید ہو۔ بزرگ ترین نعمت عقل اور بزرگ ترین بزرگی حسن خلق اور سب سے بہترین ذخیرہ نیکوئی واحسان ہے۔ 


سب سے بہتر نیکی وہ ہے جو نیک لوگوں کے ساتھ کی جائے اور سب سے بڑھ کر نعمت نعمت ایمان اور تندرستی بدن ہے۔ 


سب سے اچھی چیز پر ہیز گاری اور سب سے بُری چیز لالچ ہے۔ سب سے بڑی کمینگی قابل مذمت کی تعریف کرنا اور سب سے مشکل سیاست عادت کا بدلنا ہے۔ 


سب سے مفید مال وہ ہے جس سے فرض ادا کیا جائے اور سب سے بڑھنے والا وہ مال ہے جس سے تو آخرت کی خریداری کرے۔


سب سے پہلی حکمت لذات کو ترک کرنا اور سب سے افضل دانائی فانی چیزوں کو دل میں جگہ نہ دینا ہے۔


 تمام لوگوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ وہ شخص ہے جس کے اخلاق پسندیدہ ہیں اور ان میں سب سے عاقل وہ ہے جو کمینہ باتوں سے زیادہ دور ہو۔


 بلا شبہ مال حاصل کرنے کی نسبت اعمال صالح حاصل کرنے کی سخت حاجت ہے۔


 بے شک تمہیں چاندی سونا کمانے کی نسبت ادب حاصل کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔


 بے شک اگر تم نے اعمال صالح کو غنیمت سمجھا تو سمجھ لو کہ تم نے آخرت کے اعلیٰ مقصود کو پا لیا۔ 


تیرا سچا دوست صرف وہ شخص ہے جو تیرے ساتھ چاپلوسی سے پیش نہ آئے اور تیرا ثنا خواں وہ ہے جو تجھے سنا کر تیری تعریف نہ کرے۔ 


ہر ایک آدمی کو اپنے اعمال کا بدلہ ضرور ملے گا اور جو کچھ اس نے کمایا (دنیا میں) ہے وہ اس کے پیش ہو گا۔ 


نیکو کارلوگوں کی طبائع ایسی ہیں کہ وہ نیک کاموں کی عادی اور ان کا بوجھ اٹھانے والی ہیں ان پر نیک کاموں کا بوجھ جس قدر ہو وہ اسے برداشت کر لیتی ہیں۔ 


شرافت کی آفت بڑائی اور تکبر، دین کی آفت بدظنی اور نفس کی آفت دنیا کی محبت ہے۔ 


کامیابی کی آفت کا ہلی اور ستی ، عقل کی آفت تکبر و خود بینی اور بھلائی کی آفت ساتھی کی برائی ہے۔


جب تجھے کوئی چیز ملے تو اس کا شکر بجالا اور جب مصیبت میں مبتلا ہو تو صبر اختیار کر۔


 جب کوئی تجھے امین بنائے تو ذرا بھی خیانت نہ کر اور جب تو کسی کے پاس اپنی امانت رکھے تو اسے خیانت کے ساتھ منسوب نہ کر ۔ 


جب تنگ دست ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ تجارت کرو کہ جو کچھ پاس ہے وہ اس کی راہ میں لٹا دو ۔ 


جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے یہ توفیق بخش دیتا ہے کہ وہ زمانے کے عبرتناک واقعات سے عبرت کے اسباق حاصل کرتا رہے۔)

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے