پیارے اقوال aqwal hazrat ali

 

aqwal hazrat ali

جو شخص ادب نہ ہونے کی وجہ سے مرتبہ میں پیچھے رہ جائے وہ اپنی خاندانی  بزرگی کی بدولت آگے نہیں جائے۔


  جو شخص نیک کام کرتا ہے وہ اپنے نفس کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اور جو بُرا کرتا  وہ اپنی ہی جان پر ظلم کرتا ہے۔


 جو شخص اللہ تعالیٰ کے بندوں پر ظلم کرتا ہے اللہ تعالیٰ خود اس کا مدعی ہو جاتا ہے اور جس شخص پر خود اللہ تعالی مدعی ہو اس کے سب بہانے اور عذر بیکار ہو جاتے ہیں وہ پر ٹھہرا ر ہے یعنی دنیا اور آخرت میں عذاب میں مبتلا رہے گا۔ 


جو شخص لوگوں کے ساتھ احسان اور نیکی کے ساتھ برتاؤ نہیں کرتا لوگ اس کے شکر بدترین ظلم یہ ہے گزار نہیں ہوتے۔


 جس میں حیا نہیں ہوتی اس میں کوئی خیر اور خوبی نہیں ہوتی۔

 

جس شخص کو حق نجات نہیں بخشا اسے باطل ہلاک کر دیتا ہے اور جس کو علم ہدایت نہیں کرتا جہل اسے گمراہ بنا دیتا ہے۔


 جو شخص نیک سلوک کرنے سے درست نہ ہو وہ بدسلوکی کرنے سے درست ہو جاتا ہے۔


 جو شخص لوگوں کی یاد میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اپنی یاد سے محروم کر دیتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی یاد میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذکر خیر کو لوگوں میں عام کر دیتا ہے۔


 جو شخص اپنے مال و دولت کی زکوۃ ادا کر دیتا ہے وہ بخل سے محفوظ رہتا ہے۔ 

جو شخص نیکی کا بیج ڈالتا ہے وہ اچھا پھل پاتا ہے اور جو بدی کا تخم کاشت کرتا ہے وہ کیا پھل پاتا ہے۔ 


جو شخص دنیا کو آباد کرتا ہے اس کی آخرت خراب اور برباد ہو جاتی ۔ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے