aqwal e zareen in urdu hazrat ali muhammad

aqwal e zareen in urdu hazrat  ali muhammad

خوشی ہے اس شخص کے لئے جو اپنے دل کو فکر کے ساتھ اور زبان کو ذکر کے ساتھ مشغول رکھے۔


 نہایت خوشی ہے ان لوگوں کیلئے جن کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت میں مگن ہیں اور نہایت خوشی ہے اس شخص کیلئے جو اپنے پروردگار کی طاعت کی حفاظت کرے۔ 


برے لوگوں کی صحبت سے نیک لوگوں کی نسبت بدظنی پیدا ہو جاتی ہے۔

 

فقر اور محتاجی انسان کو مکروہ اور ناجائز کام پر مجبور کر دیتی ہے۔ 


گناہوں کی فکر کرنے سے دل کا روزہ رکھنا (یعنی دل کو گناہوں کے خیال سے روکنا ) ، کھانے پینے کی چیزوں سے پیٹ کا روزہ رکھنے سے بہتر ہے۔ 


دنیا کے ذریعے دین کو محفوظ رکھ کہ دونوں جہاں میں نجات پائے اور دین کے ذریعے دنیا کی حفاظت نہ کرنا تا کہ ہلاکت کے بھنور میں نہ آئے۔ 


لوگوں کے ساتھ نیکی اور احسان کرنا نعمت کو بڑھاتا اور بلا و مصیبت کو ہٹاتا ہے۔ 


ہر ماہ میں ایام بیض یعنی 13,14,15 کو روزہ رکھنا درجات کو بلند کرتا اور ثواب کو بڑھاتا ہے۔

 

کمینوں کے ساتھ نیکی کرنے سے دولت وسلطنت زائل و برباد ہو جاتی ہے۔ تیرا دوست وہ ہے جو تجھے بُرے کاموں سے ہٹائے اور تیرا دشمن وہ ہے جو تجھے بُرے عمل پر اٹھائے ۔

 

کھلے طور پر صدقہ دینا موت کی خرابی دور کرتا اور پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا گناہوں کو مٹاتا ہے۔ 


نیک لوگوں کی صحبت سے خیر و برکت ہاتھ آتی ہے جیسے کہ ہوا جب خوشبودار چیزوں کے پاس سے گزرتی ہے تو وہ بھی خوشبودار ہو جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے