aqwal e zareen hazrat ali in urdu

aqwal e zareen hazrat ali in urdu

نیت کی خرابی، دلی ارادہ کی پلیدی ، بُرے کاموں کے ارتکاب اور فضول اُمیدوں کے دھوکے سے بچارہ۔


 خیانت سے پر ہیز کر کہ یہ سخت بُرا گناہ ہے اور خائن اپنی خیانت کی بدولت عذاب دوزخ میں مبتلا ہو گا۔


 ظلم سے پر ہیز کر کہ اس کا اثر مظلوم سے دور ہو کر تجھ پر آئے گا۔ انسان کی حالت دیکھ کر تعجب کر کہ یہ چربی کے ساتھ دیکھتا، گوشت کے ذریعہ بولتا، ہڈی کے ذریعہ سنتا اور سوراخ سے سانس لیتا ہے۔ 


جہاں تک ہو سکے نیکی کرو کہ نیکی کرنے والے اللہ تعالی کے بہترین لوگ ہیں۔ 


اپنے بچے دین کیلئے دنیا کے تھوڑے سے مال پر قناعت کرو کہ مومن کو دنیا کا تھوڑا با مال بھی کافی ہے۔ 


خداوند کریم نے جو نعمتیں تمہارے لئے بنا رکھی ہیں اس کے مستحق اس طرح ہو کہ فضول بکو اس سے پر ہیز کر کہ جو شخص زیادہ بولتا ہے اس کے گناہ زیادہ ہو جاتے ہیں۔


 دنیائے فانی کی طلب میں اپنے اعمال برباد کرنے سے پر ہیز کرو کہ اس کا انجام یہی ہے کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ۔


 سچائی اختیار کرو اور آخرت کے خوف سے ڈرتے رہو۔ اپنے نفس کو اطاعت الہی میں زبان کو ذکر اور دل کو رضا میں مشغول رکھ اور ہر حال میں قضائے الہی پر راضی رہو۔


 سب سے بزرگ خصلت حقوق دوستی کو نگاہ میں رکھنا اور سب سے اچھی صحت وعدے کو پورا کرنا ہے۔ 


علم حاصل کرو اس سے تمہیں حیات ابدی حاصل رہے گی۔


 اللہ تعالی کی اطاعت اس کے رسولوں کی ہدایت و ارشاد کے مطابق بجالا ؤ اور جب عمل کرو تو اخلاص برتو ۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے