soney ka anda daney wali margi kahni urdu story

 soney ka anda daney wali margi kahni urdu story


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک غریب کسان رہتا تھا۔ وہ دن بھر محنت کرتا اور اُس سے جو پیسے کمانا ان سے وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا۔ آہستہ آہستہ کسان کی بیوی نے بھی کام میں اس کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا تا کہ گھر کا گذر بسر آسانی سے ہو سکے ایک دن کسان حسب معمول اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا اسے ایک مرغی دکھائی دی کسان نے مرغی کو پکڑنا چاہا مرغی پکڑنے کیلئے وہ مرغی کے پاس گیا مرغی ڈر کر پیچھے ہٹ گئی ۔ کسان نے جب مرغی کی جگہ کو دیکھا تو وہاں ایک گولڈن کلر کا چمکدار انڈا پڑا تھا، کسان نے انڈا اور مرغی پکڑی اور گھر لے آیا گھر آکر اس نے وہ انڈا اپنی بیوی کو دکھایا تو وہ کہنے لگی یہ تو سونے کا ہے کسان یہ بات سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا اب ہم اس مرغی کو اپنے گھر رکھیں گے اور یہ روز ہمیں سونے کا انڈا دے گی۔ اب مرغی روز سونے کا ایک انڈا دیتی کسان اُ س شہر میں بیچ دیتا یوں وہ دنوں میں ہی ایک امیر آدمی بن گیا۔ ایک دن کسان کی بیوی نے کہا ہماری مرغی روز صرف ایک ہی انڈادیتی ہے کسان نے یہ بات سن کر کہا اس میں میں کیا کر سکتا ہوں تو کسان کی بیوی نے کہا اگر ہم اس کا پیٹ پھاڑ کر ایک ہی بار سارے انڈے نکال لیں تو کیسا رہے گا۔ کسان یہ بات سن کر خوش ہو گیا اور چھری پکڑ کا مرغی کا پیٹ پھاڑ ڈالا اور اس میں سے انڈے ڈھونڈنے لگ گیا مگر انڈے کہاں ملنے تھے 

 یہ تو صرف اس کا لالچ تھا جسکی وجہ سے اس نے مرغی کی جان لے لی۔ اور اب ایک انڈے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ لالچ بری بلا ہے۔ اس سے بچنا چاہئے۔


Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے