سچی کہانی ہمارے ادب urdu sachi kahani

 

عینی ! او عینی! کہاں گم ہوگئی ہو؟‘ نانی جان نے اپنی دس سالہ نواسی کو آواز دی ۔ آئی نانی جان ! ابھی آئی ۔ عینی کی آواز سنائی دی ۔ واہ ماشاءالله ! چشم بد دور ، بہت پیاری لگ رہی ہو، کس کی شادی میں جارہی ہو؟ اور یہ کیا ہے؟‘ نانی جان نے ستائشی نظروں سے دیکھتے ہوۓ ایک دم اس کے ماتھے کی طرف اشارہ کیا۔ افوہ نانی جان ! آپ بہت بھولنے لگ گئی ہیں۔ بتایا تو تھا چودہ اگست کے سلسلے میں آج ہمارے اسکول میں بہت اہم تقریب ہے میں نے ایک ٹیبلو میں حصہ لینے کے علاوہ تقریر بھی کرنی ہے ۔ آپ کو پتا ہے وہ جو آپی کے کالج کی پرنسپل ہیں نا ، وہ مہمان خصوصی ہوں گی ۔ کیا نام ہے ان کا ،اس نے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوۓ نام یاد کیا اور نانی جان بے ساختہ
ہنس پڑیں ۔ ابھی تو مجھے کہ رہی تھیں آپ بہت بھولنے لگہ گئی ہیں اور ابھی اپنا حال دیکھو‘ نانی جان نے اسے پاس بٹھایا اور بولیں تم شائد مسز محسن غوری کی بات کر رہی ہو لیکن ! مجھے نیک بخت یہ تو بتاؤ تم نے یہ ماتھے پر کیا لگایا ہے؟ ہری چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں بہت پیاری لگ رہی ہیں ،سفید شلوار کے ساتھ ہرا دو پٹہ اور پری قمیضں بھی جھنڈے سے مماثلت رکھتی ہے لیکن ماتھے پر یہ ٹکا سا کیوں لگایا ہے؟“ ہاۓ اللہ نانی جان ! اسے ٹیکانہیں بندیا کہتے ہیں کتنی پیاری لگ رہی ہیں نا؟ نانی جان میری کلاس کی ساری لڑکیوں کو یہ بندیا لگانا بہت پسند ہے ،خوشی سے بھر پور لہجے میں عینی نے کہا۔ ہاں ! اچھی لگتی ہے لیکن ! تمھیں معلوم ہے یہ بندیا کون
لگا تا ہے؟ ظاہر ہے ڈراموں فلموں میں تو ہندو عورتوں کو ہی لگاتے دیکھا ہوگا نا، کیا میں نے تمھاری دادی جان ، پھپھو یا کسی اور نے کبھی لگائی ؟‘ نانی جان کالہجہ تھوڑا ساسخت ہوا۔ نہیں نانی جان! مجھے تو بس اچھی لگی تو میں نے لگا لی.... سوری ۔ عینی کی آنکھوں میں پانی چمکنے لگا۔ نہیں! مجھ سے سوری کی بات نہیں یہ تو اللہ جی سے سوری کی بات ہے ۔ ہم تو مسلمان ہیں ، ہمارا کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا یہاں تک کہ مرنا جینا بھی دوسری اقوام سے قطعاً مختلف ہے ۔ بات بندیا کی نہیں بات ذہنی غلامی کی ہے میں اگر اپنے دین سے ہٹ کر کوئی بھی چیز پسند کروں خواہ وہ کتنی ہی بے ضرر کیوں نہ ہو وہ قیامت کے دن رد کر دی جاۓ گی کیوں کہ قرآن مجید میں سورہ الکافرون میں اللہ رب العزت ہمیں دین یعنی زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ میرے لیے میرا دین تمہارے لیے تمہارادین“ کا وعدہ لے چکے ہیں ۔ ہاۓ نانی جان ! اس آیت کا یہ مطلب ہے، مجھے تو نہیں پتا تھا ۔ عینی ایکدم پر 
پریشان ہوگئی ۔ہاں تو یہی تو اعلان بے زاری ہے، جب اتنا اچھا دین اللہ نے دیا تو ہمیں کسی دوسرے دین سے کچھ لینے کی کیا ضرورت ہے،اس بات کو قائد اعظم محمد علی جناح نے سمجھ لیا تو انہوں نے علی الاعلان کہا تھا کہ پاکستان تو اسی دن وجود میں آ گیا تھا جس روز پہلا مسلمان برصغیر میں داخل ہوا تھا کہ دونوں قوموں کے طریقے قطعی مختلف ہیں وہ مرنے والوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیتے ہیں اور ہم خوشبو والے پانی سے نہلا کر دفن کرتے ہیں ۔ وہ گائے کو ماں کہتے ہیں ہم اسے ذبح کرتے ہیں اور تکے کباب بریانی بنا کر کھاتے ہیں۔ وہ گاۓ کے پیشاب کو مقدس سمجھتے ہیں، اسے پینے والی بوتلوں

میں ڈال کر بطور تحفہ میں بھیجتے ہیں....اخ تھو۔‘ نانی جان نے اللہ ! نانی جان! پھر تو ہمیں ان کے ڈرامے بھی نہیں دیکھنا چاہئیں ، ان کی طرح کے کپڑے بھی نہیں پہننا چاہئیں ۔ عینی کی آنکھیں پوری طرح سے کھی ہوئی تھیں ۔ ’وہ تیرتلوار سے نہیں جیت سکے تو انھوں نے کہا کہ انڈین فلموں اور ڈراموں سے ان کا بیڑہ ڈبو دو۔ارے ! ہم آزاد ہیں تو یہ مطلب تھوڑا ہی ہے کہ پھر سے ان جیسے ہو جائیں ۔ہم الحمد للہ ! اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں، الگ دین کے پیروکار ہیں ۔ ہم کوئی ہرالا بلا کو بھگوان تھوڑا ہی مانتے ہیں ۔‘ نانی جان نے کہا۔   ’تو اور کیا نانی جان! میرا پکا وعدہ اب ہر چیز آپ سے پوچھ کر کیا کروں گی ۔ عینی نے بندیا اتارکر پرے پھینکی۔
تو اور کیا نانی جان ! میرا پکا وعدہ اب ہر چیز آپ سے پوچھ کر کیا کروں گی ۔ عینی نے بند یا تارکر پرے چھینکی۔ اری بٹیا! مجھ سے کیا پوچھنا ؟ بتانے کے لیے کلام الہی جوموجود ہے جس پر نازل ہوا اس کا پورا اسوہ موجود ہے جس نے ساڑھے چودہ سوسال پہلے فرمادیا تھ کہ جوشخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا ، قیامت کے دن انہی میں سے اٹھایا جاۓ گا ۔‘ عینی کا رنگ فق ہو گیا ، نانی نے سینے سے لگایا۔ ارے! میرے بچے کو کون سا معلوم تھا اللہ تو ہے ہی غفور الرحیم ۔“ عینی ، نانی ہے سینے سے لگی سوچ رہی تھی ، قائد اعظم نے پاکستان بنا کر کتنا اچھا کیا وگرنہ تو صرف بندیا کیا ہاتھ ماتھے تک لے جا کر پر نام بھی کرنا عادت بن چکا ہوتا اور نانی جان سوچ رہی تھیں کہ اب اسکول میں عینی تقریر کرے گی تو لہجہ میں خود ہی جوش آجاۓ گا۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے