Hazrat ali aqwal e zareen حضرت علی کے اقوال زرٰیں حضرت علی کے فرمان

 





Hazrat ali aqwal e zareen حضرت علی کے اقوال زرٰیں حضرت علی کے فرمان


پر ہیز گاری نہایت عمدہ ساتھی ، زہد نیکوئی کی کنجی اور رضا بہ قضا یقین کا ثمرہ ہے۔


 پاک دامنی عقل مندوں کی خصلت اور زیادہ حرص گندے اور ناپاک لوگوں کی عادت ہے۔


 سخی دوسرے لوگوں سے نیک سلوک کر کے بدلہ لینے سے بے نیاز رہتا ہے۔ 


 فریب دہی کمینہ پن ، خیانت بڑی عہد شکنی اور عقائد میں شک رکھنا کفر ہے۔ 


خدا تعالی کا خوف عارفوں کی چادر ، اور شوق الہی کمال یقین والوں کی صفت ہے۔ 

خدا تعالی پر توکل تب ہوسکتا ہے جب یقین کامل ہو۔


شکی طبع انسان کو بھی یقین نہیں ہوتا اور بدکار سے کبھی پر ہیز گاری نہیں ہوسکتی۔ 


نادان وہ ہے جو اپنی مطلب پرستی کے دھوکے میں پڑار ہے۔


نفسانی لذات انسان کو ہلاک کرنے والی اور جسمانی لذت اس کیلئے آفات ہیں۔ 


خواہش نفس کے موافق چلانا نادانی اور خلاف چلنا بڑا جہاد ہے۔ 


شکر نعمت حصول نعمت کا سبب، فقر ایمان کی زینت ، کنجوسی عیوب کا سبب اور

 عہد شکنی کمینگی ہے۔


 صبر کی توفیق مصیبت کے انداز پر عطا ہوتی ہے اور مصیبت کا اجر مصیبت سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ 


حریص ہمیشہ ایسی ذلت میں گرفتار رہتا ہے کہ کبھی اس سے چھٹکارا نہیں پاتا۔


 سخاوت ایک عمدہ خصلت ہے اور شرافت بڑائی کا سبب ہے۔


 نیک سلوک محبت کا سبب اور بخل اظہار عیب کا سبب ہے۔


صبر کا نتیجہ کامیابی اور جلد بازی کا ثمرہ خطروں میں پڑنا ہے۔


 سلامتی تنہائی میں اور آرام خواہش کے چھوڑنے میں ہے۔


 خاموشی فکر کی کھیتی اور دل میں کھوٹ رکھنا برائی کا بیج ہے۔


وفاداری بزرگی کی نشانی اور بردباری عقل کی دلیل اور فضیلت کا سرنامہ ہے۔ 


علم بہت عمدہ وراثت اور کامل نعمت ہے اور اللہ تعالی کی اطاعت بجالانا نہایت نفع بخش تجارت ہے۔ 


صبر مصائب کو دفع کرنے والی نعمت اور عقل ایک منفعت کی چیز ہے۔ 


بہتر وہ ہے جو اپنی فرصت کو غنیمت سمجھ کر اپنے احسان کی مکافات اور یاداش کا خواہاں نہ ہو۔ 


جھوٹ اور خیانت شریفوں کی خصلت نہیں اور فحش گوئی اور بے حیائی اسلام کی بات نہیں۔


 کشادہ روئی ایک ایسی نیکی ہے جو بغیر کسی مشقت و تکلیف کے حاصل ہو جاتی ہے۔


دنیا برائیوں کی کان اور دھو کے فریب کا مقام ہے۔


 نیکوئی ہمیشہ رہنے والا ذخیرہ اور حرص ہمیشہ کی رنج و تکلیف ہے۔


 عقل سب سے بڑی دولت، علم زندگانی، جہالت مرض ، حرص ذلت اور بیوقوفی سب سے بڑی بیماری ہے۔


 وعدہ پورا کرنا بزرگی کی دلیل اور اپنے کام میں کوشش کرنا سعادت مندی کی نشانی ہے۔


  اگر زمین کی خبر گیری نہ ہوتو وہ پرانے کپڑوں اور ویران مکانوں کی مثل بیکار ہو جاتی ہے۔ ہے

۔  

کارخانہ قدرت میں تفکر کرنا بھی ایک عبادت ہے۔


حریص ایسی چیزوں کے جمع کرنے کی تکلیف اٹھاتا رہتا ہے، جو اسے ضرر اور نقصان پہنچانے والی ہیں۔


 جھوٹ، بخل ظلم اور جہالت ایسے خصائل ہیں، جن کا نتیجہ برائی ہے۔




Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے