پتے پتھری بننے کے اسباب | پتے کی پتھری علامات | پتے کی سوزش | پتے کی پتھریاں (Gall Stones)

 




دی گی معلومات 

پریکٹس آف میڈیسن

ڈاکڑ سعیدہ اعظم۔


پتے کی پتھریاں (Gall Stones)

 کولیسٹرول پتے کی پتھری بنا تا ہے۔

 اس کا رنگ پیلا یا سفید ہوتا ہے۔

 75 فیصد پتھریاں کولیسٹرول سے

 بنی ہوتی ہیں اور ان کا رنگ سیاہ 

ہوتا ہے۔ اس قسم کی پتھری پیٹ

 کا ایکسرے کرنے پر نظر آتی ہے

 لیکن کولیسٹرول کی پتھری

 ایکسرے پر نظر نہیں آتی ۔ 

اگر کولیسٹرول والی پتھری میں

 کیلشیم بھی شامل ہوتو یہ ایکسرے

 میں نظر آ جاتی ہے ۔


پتھری بننے کے اسباب:

 بائیل ایسڈز کولیسٹرول بلی روبن

 اور فاسفولیپڈز ایک خاص تناسب 

سے صفرا (Bile) میں موجود 

ہوتی ہیں۔ اگر جسم جگر یا 

غذا میں تبدیلی کی وجہ سے

 ان چاروں عناصر کا تناسب

 بگڑ جاۓ تو پتے میں پتھری بننا

 شروع ہو جاتی . کولیسٹرول کی

 پتھری بالعموم ذیابیطس شکری،

 موٹا یا کولیسٹرول کم کرنے والی

 ادویات کا استعمال ایک دم وزن

 کم ہونا ایسٹروجن ہارمون کا

 استعمال بذریعہ سرجری آنتوں

 سے الیم (lleum) حصہ نکال

 دینا زیادہ چکنائی والی غذا

 کھانا زیادہ بچوں والی عورتوں

 کے پتے میں عام طور سے ہے۔

 پتھری جلدی بن جاتی ہے۔ 

بائل پگمنٹ کی پتھری بنے کا باعث

 خون میں سرخ خلیوں کا متواز

 تباہ ہوتے رہنا صفراوی قناة (Bile Duct)

 میں انفیکشن ہونا بنتا ہے۔

 پتے کی پتھری سے متعلقہ عوارضات


 پتے کی پتھری سے متعلقہ عوارضات

 پتے میں سوزش (Acute Cholecystitis)


 اگر کسی وجہ سے پتے کی نالی

 میں پتھری پھنس جاۓ تو پتے کے

 اندر دباؤ بڑھ جانے سے پتے کی

 دیوار میں ورم آ جا تا ہے۔ بعض اوقات

 پھتری کے بغیر ہی پتے میں ورم

 آ جاتا ہے۔ بعض اوقات پتے کی دیوار 

میں ورم کی وجہ سے چھوٹا سا 

سوراخ بن جاتا ہے جس میں سے

 رطوبت نکل کر باہر نکل آتی ہے 

اور ایک چھوٹا سا پھوڑا بن جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے