best aqwal e zareen hazrat ali

 

best aqwal e zareen hazrat ali

کان سے سننے کا کچھ نفع نہیں ہے جب کہ انسان کا دل غافل ہو۔


 ه تندرستی کی زکوۃ اللہ تعالی کی طاعت میں کوشش کرنا، مال کی زکوۃ اس سے لوگوں کی مدد کرتا اور ان کے ساتھ نیکی کرتا ہے۔


 باہمی الفت کا سبب وفاداری، ایمان کی درستی کا سبب تقویٰ اور بدبختی کا سبب محبت دنیا ہے۔ 


پڑوسی کی بدخواہی اور نیک لوگوں کے ساتھ برائی کرنا بہت بڑی نادانی ہے۔ 


جس نے احسان کرنے والے کی تعریف کی اور نعمت دینے والے کا ذکر خیر کیا اس نے شکر کا حق ادا کر دیا۔

 بدترین مال وہ ہے جس سے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ نہ ہو اور نہ اس کی زکوۃ نکالی جائے۔ 


دین کی چار دیواری تیری دولت کا قلعہ اور شکر تیری نعمت کا بچاؤ ہے۔ 


پس جس دولت کا محافظ دین ہو وہ بھی مغلوب نہیں ہوتا اور جس نعمت کا بچاؤ شکر ہو وہ بھی مسلوب نہیں ہوتا ۔ 


صلہ رحمی ہر لحظہ مال کو بڑھاتی، عمر کو زیادہ کرتی اور اسے برکت و نفع دیتی رہتی ہے۔


 اپنے نفس کو طاعات الہی کے بجالانے میں لگائے رکھو اور اس کو گناہوں کے میل سے بچائے رکھو تا کہ ایمان کی لذت پاؤ۔ 


بدی کا مقابلہ نیکی سے، طمع کا مقابلہ پر ہیز گاری سے، تکبر کا مقابلہ تواضع سے اور بے قراری کا مقابلہ صبر سے کرو۔ 


خوشی ہے اس شخص کیلئے جس کا سینہ کینے سے خالی اور دل کھوٹ سے پاک ہو۔ 


خوشی ہے اس شخص کیلئے جسے طاعات الہی کی توفیق نصیب ہو، اس کے اخلاق اچھے ہوں اور اپنی آخرت کے کام کو سنبھال رکھے۔


دنیا کی طلب میں زیادہ جد و جہد نہ کر اور جائز طریقوں سے روزی کمانے کی عادت رکھ۔ 


سب سے میرا دوست وہ ہے جس کیلئے تو تکلیف کرے۔ سب سے بُرا کام رضائے نفس اور سب سے بدترین کام ناپسندی قضا ہے۔ خواہشات نفسانی کی اطاعت عقل کو بگاڑتی اور عورتوں کی اطاعت انتہائی جہالت ہے۔


 کمینوں سے بھلائی کرنے والا محروم، اور دین کے عوض دنیا طلب کرنے والا مذموم ہے۔ 


دنیا اور آخرت دونوں کے حصول کی ہوس نفس کا دھوکا، بے ہودہ آس، اور برائی کے بدلے بھلائی کا طالب مجنون اور مفقود الحواس ہے۔ 


اپنے دل کو حسد سے پاک رکھو کیونکہ یہ ایک اندرونی غم ہے جو کھن کی طرح بدن کو اندر ہی اندر کھا جاتا ہے۔ اپنے دل کو بُرائیوں کے میل سے پاک رکھو تا کہ تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہو۔


 قیامت میں اللہ تعالیٰ کے سائے میں اس شخص کو جگہ ملے گی جو دنیا میں اس کا مطیع و فرمانبردار رہا۔


 مومن کی عقل مندی یہ ہے کہ حرام کاموں سے صاف و پاک اور نیک کاموں میں چست رہے۔ 


جو شخص شریفوں کے ساتھ نیکی اور احسان کرتا ہے وہ بہت بڑی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔


 دنیاوی مال پر مغرور ہونا کم عقلی ہے اور پر ہیز گاری سمجھ دار کی خصلت ہے۔ 


نفاق ذلت کے چولہے کا بٹہ اور خیانت نفاق کا سر ہے۔ زیاں کا ر وہ ہے جو گناہوں کے عوض جنت کو گنوا دے اور دنیا کوعزیز جانے ۔)

Comments

Popular posts from this blog

pyar ke pal urdu shayri

zakhmi dil shayari urdu dard e dil shayari in urdu

مزاحیہ لطیفے استاد شاگرد کے لطیفے 5 مزاحیہ لطیفے